0
Friday 12 Oct 2012 03:17

مولانا جعفر سبحانی شیعہ علماء کونسل کراچی سٹی کے صدر منتخب

مولانا جعفر سبحانی شیعہ علماء کونسل کراچی سٹی کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا تنظیمی اجلاس انچولی سوسائٹی میں واقع تنظیمی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں تمام اضلاع کے عہدے داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں نئی کابینہ سے حلف لیا گیا اور بعد ازاں کراچی کے عہدے داران نے متفقہ طور پر مولانا جعفر سبحانی کو کراچی ڈویژن کی صدارت کیلئے نامزد کیا۔ جس کے بعد شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر نجفی نے مولانا جعفر سبحانی سے حلف لیا اور انہیں رسمی طور پر کراچی ڈویژن کا صدر منصوب کر دیا۔ اجلاس میں کراچی کے دیگر بزرگ علماء نے بھی شرکت کی، جس میں علامہ نواب حیدر، علامہ علی غنی اور علامہ شریف مشہدی کے نام سرفہرست ہیں۔ اجلاس کے بعد علماء اور عہدے داران نے علامہ جعفر سبحانی کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 202909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش