0
Saturday 13 Oct 2012 20:53

سنی تحریک خواتین ونگ "توہین آمیز فلم" اور "ملالہ یوسف زئی" پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی

سنی تحریک خواتین ونگ "توہین آمیز فلم" اور "ملالہ یوسف زئی" پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک خواتین ونگ کے زیر اہتمام بروز اتوار "توہین آمیز فلم" اور "ملالہ یوسف زئی" پر قاتلانہ حملے کیخلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر سہ پہر 4 بجے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ تمام خواتین سے شرکت کی اپیل ہے۔ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ بلاشبہ ایک گھناؤنا اور قابل مذمت فعل ہے اور ایسا کرنے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں لیکن اس حملے کی آڑ میں تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں گے۔ گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف ملک گیراس وقت تک جاری رہے گاجب تک اس کے تمام کرداروں کو قرارواقعی سزادی نہیں جاتی۔تحفظ ناموس رسالت پر کسی طرح کاکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ان خیالات کاظہارپاکستان سنی تحریک کے سیکریٹری نشرواشاعت نے میڈیاسیل کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 203271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش