0
Saturday 13 Oct 2012 00:29

پاکستان تاریخ کے نازک ترین دوراہے پر کھڑا ہے، ارباب خضر حیات

پاکستان تاریخ کے نازک ترین دوراہے پر کھڑا ہے، ارباب خضر حیات
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ زرداری کی شکل میں آج بھی مشرف کی روح پاکستان میں گھوم رہی ہے مگر اب وقت آ گیا ہے کہ مشرف کی باقیات کا پوری طرح سے خاتمہ کیا جائے اور اس کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی گاوں تہکال بالا میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر 1999ء کو منتخب حکومت کا غیر آئینی طریقے سے خاتمہ کر کے ریاست کو نہتہ کردیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ آج تک ملک سنبھل نہیں پا رہا ہے، پاکستان تاریخ کے نازک ترین دوراہے پر کھڑا ہے اور اگر پوری قوم متحد نہ ہوئی تو خدانخواستہ ملک ٹوٹنے کا اندیشہ ہے جو کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہیں چاہے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ زرداری اور اس کے اتحادیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ہر طرف افراتفری  پھیلی ہوئی ہے قتل و غارت گر ی کا بازار گرم ہے اور کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے اور اس کے ذمہ دار زرداری اور ان کا ٹو لہ ہے جو کہ زبردستی اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے لئے آ خری امید کی کرن ہیں، اور وہی ملک کو بچا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 203066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش