0
Monday 15 Oct 2012 23:46

مقبوضہ کشمیر کا ہر شہری بندوق کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے، اعظم انقلابی

مقبوضہ کشمیر کا ہر شہری بندوق کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے، اعظم انقلابی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر محاذ آزادی کے سرپرست اعظم انقلابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اصولی طور تو یہ بات ٹھیک ہے کہ بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرکے پاک بھارت دوستی کے ماحول میں وسعت پیدا کریں گے، لیکن ہم کشمیری ان کے اس دورہ کو کسی اور نظر سے دیکھتے ہیں، ہم پاکستانی صدر کے حضور بڑے اداب سے عرض کر رہے ہیں کہ جب آپ حق خود ارادیت کی تائید و حمایت کرتے ہیں تو کشمیریوں میں کوئی جذباتی کیفیت پیدا نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا ہر شہری بندوق کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے انقلاب پسند اس صورتحال سے بیزار ہیں اور وہ حالات کا رخ تبدیل کرنے کیلئے کوئی بھی انقلابی اقدام کرنے کی فکر و تدبیر میں محو اور مصروف ہیں، اعظم انقلابی نے کہا کہ اگر کشمیری عوام کی امنگوں کا خیال نہ رکھا گیا تو بھارت اور پاکستان کی دوستی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، انہوں نے پاک بھارت قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ سرینگر اور مظفر آباد کے بیس لاکھ نوجوانوں کے غیظ و غضب کا منظر دیکھنے کا انتطار نہ کرے، بہتر یہی ہے کہ بھارتی اور پاکستانی رہنماء سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت کے اصول کے تحت اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کرنے کا موقع دیں۔
خبر کا کوڈ : 203765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش