0
Wednesday 17 Oct 2012 13:58

گلگت بلتستان روڈ منصوبہ ایک سازش کے تحت منسوخ کیا گیا ہے، عمران ندیم

گلگت بلتستان روڈ منصوبہ ایک سازش کے تحت منسوخ کیا گیا ہے، عمران ندیم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان روڈ منصوبہ ایک سازش کے تحت منسوخ کیا گیا ہے اس کو جلد از جلد دوبارہ شروع کیا جائے۔ میڈیا، سیاست اور دوسرے شعبے میں چند عناصر ایسے موجود ہے جو اپنے ذاتی مفادات کو ملک کے مفاد پر ترجیح دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکردو کا روڈ کشادہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مہینے گزرنے کے باوجود ہمارے جوانوں کی لاشوں کو ابھی تک نہیں نکالا جاسکا ہے کیونکہ بڑی مشینری وہاں تک نہیں پہنچ سکتی، اس لئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکردو ائیر پورٹ کو آل ویدر بنانے کیلئے سول ایوی ایشن کو لکھا ہوا ہے لیکن وہ ابھی تک اس بارے میں رپورٹ پیش نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کیلئے فائدہ نہ بھی ہو رہا ہو لیکن وہاں کی عوام چاہتے ہیں کہ دوسری پرائیویٹ کمپنیز بھی یہاں اپنی پروزیں شروع کریں کئی کمپنی اس بارے میں حامی بھر چکی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو جگلوٹ اسکردو روڈ منصوبے کے ٹینڈر میں ہیرا پھیری نظر آتی ہے لیکن حالیہ عطاء آباد جھیل کے ٹینڈر میں ان کو کرپشن نظر نہیں آتی حالانکہ دونوں منصوبوں کے بجٹ برابر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 204149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش