0
Wednesday 17 Feb 2010 12:27

اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسرائیل بھی تباہ ہو جائے گا،سید حسن نصراللہ

اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسرائیل بھی تباہ ہو جائے گا،سید حسن نصراللہ
بیروت:حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسرائیل میں بھی تباہی پھیلا دی جائے گی۔بیروت میں کمانڈر عماد مغنیہ کی دوسری برسی پر خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں اگر بیروت ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تو اسرائیل میں تل ابیب ائرپورٹ کو نشانہ بنایا جائے گا۔اگر لبنان کی حساس تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کی حساس نتصیبات پر بھی تباہی پھیلا دی جائے گی۔ 
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسے بھرپور عسکری قوت کا سامنا کرنا پڑے گا۔بیروت میں ایک ریلی کے شرکا سے خفیہ مقام سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر اسرائیل،رفیق حریری ایرپورٹ کو نشانہ بنائے گا تو تل ابیب ایرپورٹ پر بھی راکٹ برسائے جائیں گے۔اسی طرح لبنانی فیکٹریوں،بجلی گھروں اور دیگر تنصیبات پر حملوں کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔حزب اللہ کمانڈر عماد مغنیہ کے قتل کی دوسری برسی کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں حزب اللہ کے ہزاروں حامی شریک تھے۔ 


خبر کا کوڈ : 20482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش