0
Tuesday 23 Oct 2012 15:54

گلگت، اسکولوں کے اساتذہ کو مستقل کیا جائے، چیئرمین نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن

گلگت، اسکولوں کے اساتذہ کو مستقل کیا جائے، چیئرمین نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسکولوں کے اساتذہ کو مستقل کرکے بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے، این ای ایف اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین رازق شاہ و ممبران سلیمان شاہ، شیر دل اور حسین علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 540 سے زائد این ای ایف کے زیر نگرانی سیپ اسکولوں میں 1400 سے زائد اساتذہ 45000 سے زائد بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں مگر اساتذہ مستقل نہ ہونے کی وجہ پریشانی کا شکار ہیں اور آئے روز اپنی مستقلی کے لئے اساتذہ احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لئے حکومت سیپ اسکولوں کے اساتذہ کے تمام جائز مطالبات کو عملی جامع پہنائے تاکہ وہ مزید محنت کے ساتھ قوم کے معماروں کو زیور تعیلم سے آراستہ کرسکیں۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین و ممبران نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ سیپ اسکولوں کے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ذاتی دلچسپی لیں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل حل کریں تاکہ وہ اس معاشرے میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں اور اس معاشرے سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 205990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش