0
Tuesday 23 Oct 2012 16:40

آل پاکستان مسلم لیگ نے صدر زرداری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

آل پاکستان مسلم لیگ نے صدر زرداری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے چیف آرگنائزر سردار غلام مصطفی خاصخیلی نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کے قیام کے ایک ہفتہ بعد پرویز مشرف پاکستان واپس آجائیں گے اور الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، بینظیر بھٹو قتل کیس کی ایف آئی آر میں پرویز مشرف کا نام نہیں ہے۔ پرویز مشرف کا این آر او بین الاقوامی دباؤ کا نتیجہ تھا، آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کو حکومت میں شامل کرکے پیپلز پارٹی کا جنازہ نکال دیا ہے، ہم زرداری کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ APML میں شامل ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں شاہد قریشی، سلیم بھٹو و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے ملک ایاز نے APML میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سردار غلام مصطفی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس، اداروں کو کمزور اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا ہے، ان دونوں جماعتوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پرویز مشرف سمیت تمام سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہے، سردار غلام مصطفی نے کہا ہے کہ آج کراچی میں روزانہ 15/20 افراد قتل کردیے جاتے ہیں جبکہ پرویز مشرف کے دور میں ایسی صورتحال نہیں تھی، جتنے ترقیاتی کام مشرف دور میں ہوئے کسی اور دور میں نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 206005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش