0
Wednesday 24 Oct 2012 22:11

آئندہ انتخابات میں بھی مذہبی جماعتیں اہم کردار ادا کرینگی، ناصر شیرازی

آئندہ انتخابات میں بھی مذہبی جماعتیں اہم کردار ادا کرینگی، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی بنیادوں پر حاصل کیا گیا اسلئے یہاں مذہب کا بنیادی کردار رہا ہے اور پاکستانی سیاست سے یہ کردار کبھی آوٹ نہیں ہوا۔ توہین رسالت کے معاملے پر احتجاج کے دوران متحد ہو کر لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ مذہبی عنصر پاکستان میں بڑا طاقتور ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح مذہبی جماعتیں مفادات کی سیاست نہیں کرتیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے 48 درجہ حرارت میں مینار پاکستان پر جلسہ کیا جو کوئی سیاسی پارٹی نہیں کر سکتی۔ اس جلسے میں کئی خواتین، مرد اور بچے بے ہوش ہوئے۔ سیاسی پارٹی کا ’’لیول آف ڈیڈی کیشن‘‘ اتنا طاقتور نہیں ہوتا جتنا کہ مذہبی جماعتوں کے ورکروں کا ہوتا ہے۔

ناصر عباس شیرازی نے کہاکہ پاکستان میں کوئی سیاسی پارٹی تنہا اقتدار حاصل نہیں کر سکتی اسے الائنس کرنا ہی پڑتا ہے، مذہبی ووٹ فیصلہ کن ووٹ ہوتا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے فرقہ واریت کا ماحول بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسلام میں وحدت ہے جس کا ثبوت یوم عشق رسول (ص) پر دیکھنے کو ملا کہ سب مسالک کے لوگوں نے متحد ہو کر مظاہرے کئے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں بھی مذہبی جماعتیں اہم کردار ادا کرینگی۔
خبر کا کوڈ : 206395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش