0
Thursday 25 Oct 2012 04:16

عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کرنے والے فساد نہیں کرتے، ثروت اعجاز قادری

عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کرنے والے فساد نہیں کرتے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک و چیئرمین اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کرنے والے فساد نہیں کرتے۔ کھالوں کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ حکومت و انتظامیہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ مرکز اہلسنّت مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ عوام کھالوں کے سلسلے میں اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ جس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ پاکستان سنی تحریک کے فلاحی شعبے اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال کی طرح امسال قربانی کی کھالیں جمع کی جائیں گی تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو وسعت دینے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کو یقینی بنایا جاسکے۔ کارکنان و رضاکار ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کریں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی انا اور خواہشات کو دین اور ملک و ملت کے لیے قربان کرنا ہی اصل قربانی ہے۔ سنت ابراہیمی کا یہ تقاضہ ہے کہ ہم اپنی سماجی، معاشی اور سیاسی زندگی میں ایسے عملی اقدامات کریں جس سے عام فرد بھی فائدہ اٹھا سکے اور ہمارے قربانی کے عملی جذبے سے دوسرے کے دل میں محبت، بھائی چارگی اور اتحاد پیدا ہوسکے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کو رضاکارانہ طور پر فون کے ذریعے کھال دینے یا کسی بھی شکایت کے لیے مانیٹرنگ سیل کے نمبر 32775462 , 32761789 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔ پاکستان سنی تحریک خدمت سب کے لیے سلوگن کے ساتھ اپنی فلاحی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہماری جدوجہد کا مقصد دنیاوی غرض و غائیت نہیں بلکہ اللہ عزوجل اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن ہر قسم کی قدرتی ناگہانی آفات کی صورت میں بڑھ چڑھ کر متاثرین کی امداد کرتی رہی ہے۔ کشمیر کا زلزلہ 2005ء ہو یا سوات آپریشن، بلوچستان کا زلزلہ ہو یا پھر پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب متاثرین کی خدمت ہو پاکستان سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ متاثرین کی امداد میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا۔
خبر کا کوڈ : 206452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش