0
Tuesday 23 Feb 2010 10:40

افغان طالبان کے خلاف کارروائی توقع سے زیادہ سست ہے،مولن،سست رفتاری کا مستقبل کی مجموعی حکمت عملی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،گیٹس

افغان طالبان کے خلاف کارروائی توقع سے زیادہ سست ہے،مولن،سست رفتاری کا مستقبل کی مجموعی حکمت عملی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،گیٹس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ افغانستان میں آپریشن مشترک توقعات سے زیادہ سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔واشنگٹن میں وزیر دفاع کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں مائیک مولن کا کہنا تھا کہ ہلمند کے علاقے مرجاہ میں جاری آپریشن میں پیشرفت توقعات سے زیادہ سست ہے۔نیوز کانفرنس میں رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ پیشرفت میں سست رفتاری کا مستقبل کی مجموعی حکمت عملی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل میک کرسٹل کی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن مشترک کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامت کیے جا رہے ہیں۔گیٹس نے نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کرنے کا بھی اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 20842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش