0
Saturday 3 Nov 2012 23:44

جھنگ انتظامیہ کی زیادتیاں، محرم الحرام کے دوران 11 شیعہ علماء کرام اور ذاکرین کے ضلع میں داخلہ پر پابندی

جھنگ انتظامیہ کی زیادتیاں، محرم الحرام کے دوران 11 شیعہ علماء کرام اور ذاکرین کے ضلع میں داخلہ پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ ضلع جھنگ کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران قیام امن برقرار رکھنے کے نام پر بعض فرقہ پرست افراد کیساتھ ساتھ کئی اہل تشیع علماء کرام اور ذاکرین اہل بیت (ع) کے ضلع کی حدود میں 3 ماہ تک داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق جھنگ کی ضلعی انتظامیہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امنِ عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے 25 دیوبندی شخصیات عبدالغفور حقانی آف شجاع آباد، محمد بن عالم آف چیچہ وطنی حال لاہور، عبدالمجید ندیم آف ملتان، محمد رفیق جامی آف فیصل آباد، عبدالغفار آف تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان، مولانا عبد المجید وٹو آف گجرانوالہ، زاہد الراشدی آف گجرانوالہ، خادم حسین ڈھلوں آف خانیوال، عبدالخالق آف کبیر والا، مسعود الرحمان عثمانی خطیب جامع مسجد بلال آف لاہور، عبدالغنی آف حاصل پور ضلع بہاولپور، یحییٰ عباسی آف مظفر گڑھ، خلیفہ عبدالقیوم آف ڈیرہ اسماعیل خان، مطیع الرحمان وجھولی آف وجھ خوشاب، عطاء اللہ بندیالوی آف سرگودھا، ملک محمد اسحاق آف رحیم یار خان، غلام رسول شاہ آف بہاولنگر، محمد اکرم طوفانی آف سرگودھا، اورنگزیب فاروقی آف کراچی، محمد ممتاز کلیار آف جڑانوالہ، عالم طارق آف چیچہ وطنی حال مقیم لاہور، محمد جمشید آف وہاڑی، محمد الیاس گھمن آف سرگودھا، ایک اہلحدیث مولانا شمشاد حسین سلفی آف شیخوپورہ، 2 بریلوی مولانا غفران محمود سیالوی آف راولپنڈی اور مولانا محمد یوسف (ٹوکہ والی سرکار) آف سرگودھا کے جھنگ کی حدود میں 3 ماہ کیلئے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس کے علاوہ انتظامیہ نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی محرم الحرام میں 11 اہل تشیع جن مین مولانا گلفام حسین ہاشمی آف ملتان، وسیم عباس بلوچ آف چنیوٹ، علامہ افتخار نقوی (پرنسپل مدرسہ امام خمینی ماڑی انڈس) آف میانوالی، ذاکر ثقلین گھلو آف بھکر، ذاکر غضنفر گوندل آف سرگودھا، شوکت رضا شوکت آف ملتان، مولانا ناصر عباس آف ملتان، قاضی وسیم عباس آف خانیوال اور مولانا راجہ ناصر عباس آف راولپنڈی شامل ہیں پر ضلع جھنگ کی ریونیو حدود میں داخلہ پر 3 ماہ کیلئے پابند عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ 19 شخصیات کی زبان بندی کے احکامات جاری کئے گئے اُن میں 13دیوبندی ہیں، جن میں معاویہ اعظم ولد اعظم طارق، مسرور نواز ولد حق نواز جھنگوی،قاری محمد اشرف (مسجد اللہ والی) بلاق شاہ، قاری ابو سفیان (مسجد شانِ علی)، قاری ریاض جھنگوی (جامع محمودیہ)، قاری عثمان (خطیب جامع عثمانیہ)، مولانا قاری محمد اسلم آف ماجھی سلطان، مولانا آصف معاویہ ولد مختار گگڑانہ آ ف موضع گگڑانہ، محمد ایوب قادری نزد نئی عید گاہ، ابراہیم شاہ ولا اسماعیل شاہ، مولانا مشتاق احمد (مسجد ایثار القاسمی)، ماسٹر محمد یوسف (نیا شہر ) آف شور کوٹ سٹی، قاری محمد طاہر (مہتمم مدرسہ جامعة المدینہ تعلیم القرآن۔ ایک بریلوی قاری ظفرالدین سیالوی اور 5 اہل تشیع جن میں مشتاق شاہ آف ماجھی سلطان، ذاکر لیاقت علی (سمندوآنہ)، غلام عباس فرید آف احمد پور سیال، مولانا اظہر حسین کاظمی آف قائم بھروآنہ اور مولوی محمد انور شامل ہیں ۔یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 208821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش