0
Tuesday 6 Nov 2012 00:13

شہداء کی قربانیوں کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سید صلاح الدین

شہداء کی قربانیوں کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل نے شہداء جموں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو قربانیوں کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سید صلاح الدین نے جدوجہد آزادی کشمیر کو ہر سطح پر اور ہر صورت میں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسا کوئی فارمولہ یا حل قبول نہیں کیا جائے جس میں جموں کے عوام شامل نہ ہوں، متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان کے مطابق حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے نومبر 1947ء کے شہدائے جموں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 نومبر کا قتل عام تاریخ کشمیر کا ایک المناک اور وحشت ناک باب ہے، نومبر کے صرف تین دنوں 4، 5 اور 6 کو ساڑھے تین لاکھ سے زائد لوگوں کو تہہ تیغ کیا گیا۔
 
سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ اُن شہیدوں کی فقیدالمثال قربانیوں کو یاد رکھنا، اُن کے مقدّس لہو کی قدر کرنا پوری کشمیری قوم کی ملّی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا ہے کہ شہدائے جموں کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ بھارتی غاصبوں کے خلاف جدوجہد ہر سطح پر اور ہر صورت میں تب تک جاری رہے جب تک پورا جموں و کشمیر مکمل طور پر آزاد نہیں ہوتا اور ایسا کوئی فارمولہ یا ایسا کوئی حل کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے جس میں جموں کے عوام شامل نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 209376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش