0
Wednesday 7 Nov 2012 10:57

پشاور میں خودکش حملہ، ایس پی ہلال حیدر سمیت 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

پشاور میں خودکش حملہ، ایس پی ہلال حیدر سمیت 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایس پی اور محافظوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ خودکش حملے کا نتیجہ تھا اور اس دھماکے میں 4 افراد جاں بحق 32 زخمی ہوئے۔ میڈیا نیوز کے مطابق خان رزاق پولیس سٹیشن کے قریب ایس پی انوسٹی گیشن ہلال حیدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایس پی اور ان کے محافظ سمیت 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خد شہ ہے۔ ادھر ایس پی سٹی آصف اقبال کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ خودکش تھا، جس میں خودکش حملہ آور نے پیدل آکر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق پشاور میں خان رازق پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہونے والے دھماکے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ایس پی انویسٹی گیشن کی گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں پولیس اہلکاروں میں ایس پی انویسٹی گیشن ہلال حیدر اور 3 اہلکار شہید ہوئے، دھماکے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا کہ آیا یہ خودکش دھماکا تھا یا کوئی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس تھی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ہلال حیدر قزلباش بدھ کی صبح اپنے گھر واقع کوچہ رسالدار سے دفتر جارہے تھے کہ تھانہ خان رازق کے قریب پہنچے تو ایک خودکش حملہ آور نے ان کی گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ سے اڑا دیا، ذرائع کے مطابق دھماکہ میں ہلال حیدر، اپنے دو محافظوں اور 4 راہ گیروں سمیت شہید ہو گئے، جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریب ہی موجود لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ دو زخمیوں نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا، دھماکے میں ایس پی انوسٹی گیشن کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ چار مزید گاڑیوں اور پانچ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 209861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش