0
Thursday 8 Nov 2012 18:33

کرگل میں ’’اسلامی بیداری اور جوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار

کرگل میں ’’اسلامی بیداری اور جوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے خطہ کرگل میں ’’اسلامی بیداری اور جوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں مقامی علماء کرام اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، سیمینار میں امامیہ بسیج کرگل کے اراکین کے علاوہ شیخ محمد حسین لطفی، شیخ حمید ناصری اور الحاج اصغر علی کربلائی نے مذکورہ موضوع پر مفصل تقاریر کی، مقررین نے مغربی سامراج کی طرف سے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی مذموم کوششوں کی سخت مذمت کی اور مسلمانوں سے متحد و متفق رہنے کی تلقین کی اور دشمن کی پھوٹ ڈالنے کی تمام سازشوں کو ناکام کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ دشمنان دین اسلام کو شکست دینے میں ایک لمحہ بھی فروگذاشت نہیں کرتے، اس لئے ملت کے ہر فرد خاص کر نوجوانوں کو بیدار رہنا ہوگا، سیمینار کی صدارت امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کرگل کے چیئرمین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسین لطفی نے کی، اپنے صدارتی خطبہ میں انہوں نے شرکاء کو وحدت و بیداری امت کی ضرورت پر مدلل تقریر کی۔
خبر کا کوڈ : 209947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش