0
Wednesday 7 Nov 2012 23:17

آئندہ الیکشن میں کرپشن کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور لوڈشیڈنگ کاخاتمہ تین بڑے اہداف ہونگے، شہباز شریف

آئندہ الیکشن میں کرپشن کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور لوڈشیڈنگ کاخاتمہ تین بڑے اہداف ہونگے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے نوجوانوں کو زر بابا اور چالیس چوروں کو بھگانا ہوگا، آئندہ الیکشن میں کرپشن کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تین بڑے اہداف ہونگے، این ایچ اے، رینٹل پاور سمیت بڑے بڑے اسکینڈلز پر کوئی بات نہیں کرتا جبکہ طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے پر تنقید کی جارہی ہے، جب تک میرٹ پر آنے والا ایک بچہ بھی لیپ ٹاپ سے محروم ہے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بہاول پورکے دورہ کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سبزہ زار میں طلباء و طالبات میں انٹرن شپ سرٹیفیکٹ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ملازمتوں کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں اور انہیں جگہ جگہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پورے پاکستان میں ایسی ہی صورتحال چلی آرہی ہے، آج پاکستان کی تاریخ میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کی طرف پہلا تاریخ قدم بہاول پور اور اسلامیہ یونیورسٹی سے اٹھایا جارہا ہے تاکہ پاکستان نوجوان نسل کو ملازمتیں نہ ملنے کا شکوہ ختم ہوجائے۔
 
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں لیپ ٹاپ کے زریعے تعلیم دی جاتی ہے اور اسکے زریعے جدید تحقیق کی جارہی ہے لیکن ہمارے ناقدین اس پر اعتراض کر رہے ہیں، اب تک لیپ ٹاپ مرضی سے نہیں بلکہ تمام طلباء کی محنت کے مطابق بلاامتیاز دیئے گئے ہیں، اس سے پاکستان عظیم بنے گا، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہونہار طلباء و طالبات اور انکے والدین کو گارڈ آف آنرز پیش کرنے کاسلسلہ شروع کیا گیا، یہ مسلم لیگ ن اور پنجاب حکومت کا اعزاز ہے کہ وہ یوتھ انٹرن شپ کے تحت 5135 طلبا و طالبات اور بہاول پور کے 2264 طلبا میں لیپ ٹاپ اور انٹرن شپ سرٹیفیکٹ تقسیم کئے جائیں گے جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی کے 2264 ایونگ سکالرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 210026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش