0
Thursday 8 Nov 2012 22:31

پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، طاہر القادری

پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ علامہ طاہر القادری نے یوم اقبال(رح) کے حوالے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ’’سیاست یا ریاست؟‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 65 سال کے سفر کا حاصل یہ ہے کہ آج اقبال(رح) کے پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، تحفظ و استحکام پاکستان کیلئے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا، آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے ہر طبقے کو حقیقی تبدیلی کیلئے باہر نکلنا ہو گا، اگلی نسلوں کو مستحکم اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے نوجوانوں اور طلبہ کو ریاست بچانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہے، تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی تبدیلی پر منتج ہو گی۔ علامہ طاہر القادری نے کہا کہ اسلاف کے اصولوں سے انحراف کرنے والے ہجوم کو قوم بن کے کفارہ ادا کرنا ہو گا اور تحریک پاکستان کے جذبہ کے ساتھ تحفظ و استحکام پاکستان کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روح اقبال(رح) کو خوش کرنے کیلئے 18 کروڑ پاکستانیوں کو ریاست بچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو درست سمت میں صرف کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ا گر ایسا نہ کیا گیا تو غلامی کا طوق ہمارا مقدر بن جائے گا، نوجوان بیدار مغری کا مظاہرہ کریں اور اپنی ذمہ داریاں سمجھیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر بابر چوہدری، رفیق صدیقی، طیب ضیاء اور دیگر قائدین کے علاورہ لاہور بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 210342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش