0
Saturday 10 Nov 2012 18:03

دہشت گردی کے خطرے کے باعث ملک بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی

دہشت گردی کے خطرے کے باعث ملک بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خطرے کے باعث ملک بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور، کوئٹہ میں بھی سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ کراچی اور حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ لاہور پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیس کی خصوصی نفری مجالس کے موقع پر تعینات ہو گی جبکہ سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار اور سپیشل برانچ کے اہلکار 24 گھنٹے مجالس کے مقامات اور جلوس کے روٹس پر ڈیوٹی دیں گے۔

ادھر پشاور میں محرم کے دوران قیام امن کیلئے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چھ محرم الحرام سے اندرون شہر پشاور کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا، جلوسوں کی نگرانی کیلئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، پشاور کی 32 امام بارگاہوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پشاور میں بھی تمام جلوسوں کے روٹس پر خصوصی اہلکار تعینات ہوں گے، کسی بھی مشکوک شخص کی گرفتاری پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

پشاور میں حساس قرار دی جانے والی امام بارگاہوں پر ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے شہر میں چار سپریم کمانڈ پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ افغان مہاجرین کے شہر کی حدود میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کے پیش نظر وفاقی پولیس کو اسلام آباد اور ملحقہ تمام علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے مشکوک اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔ پولیس نے اسلام آباد کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تھانہ ترنول کے نواحی علاقوں سے پندرہ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 210810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش