0
Sunday 11 Nov 2012 21:34

مقبوضہ کشمیر میں تہذیبی جارحیت بھارت کی پالیسی ہے، یاسمین راجہ

مقبوضہ کشمیر میں تہذیبی جارحیت بھارت کی پالیسی ہے، یاسمین راجہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے کہا ہے کہ بھارت جموں کشمیر کے مسلمانوں کو دینی اساس، سیاسی، سماجی، معاشی، معاشرتی معاملات، تعلیمی نظام اور تہذیبی وراثت سے دور کرکے اپنے کافرانہ نظریات میں رنگنا چاہتا ہے، ایک بیان میں یاسمین راجہ نے کہا کہ جموں کشمیر اقوام متحدہ کی درجنوں زندہ و جاوید قرار دادوں میں متنازعہ ہے اور جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ اقوام عالم نے تسلیم کیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں واضح طور یہ بات درج ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے متعلق بھارتی حکمرانوں اور سیاست دانوں کی پالسیاں ضد اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہیں اور غلط فہمیاں پیدا کرکے بے بنیاد پراپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں، یاسمین راجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے تحت حل کروانے کے حوالے سے فوری اقدامات کریں اور جموں کشمیر کے لوگوں کو اپنا حق یعنی حق خوداردیت دینے کے وعدوں کو پورا کریں۔
خبر کا کوڈ : 210917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش