0
Saturday 10 Nov 2012 22:20

مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم شدہ ہے، پنچایت اراکین

مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم شدہ ہے، پنچایت اراکین
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تیس ہزار سے زائد منتخب پنچایت اراکین نے اعلان کیا ہے کہ پنچایت کے لئے ہونے والے انتخابات بھارت کے حق میں کشمیریوں کی اجتماعی رائے ہرگز نہیں ہے، ہزاروں منتخب پنچایت اراکین نے حکومت ہند سے کہا ہے کہ ان کا سیاسی استحصال نہ کیا جائے، واضح رہے کہ عسکریت پسندوں کی تازہ دھمکی کے بعد پنچایت ممبران میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، سینکڑوں پنچایت اراکین مستعفی ہوگئے ہیں، سرینگر میں پنچایت اراکین نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ پنچایت الیکشن کو مسئلہ کشمیر کے حل کے طور پر پیش کر رہی ہے جو سراسر غلط ہے۔
 
سرینگر میں ایک مظاہرے کے دوران پنچایت اراکین نے بتایا کہ بھارتی حکومت پنچایتی انتخابات کو مسئلہ کشمیر سے متعلق کشمیریوں کی اجتماعی رائے قرار دے کر تیس ہزار سے زائد پنچوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، مظاہرہ کرنے والے پنچایت اراکین نے تسلیم کیا کہ سیاسی پارٹیاں بعض پنچایت اراکین کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہیں، مظاہرین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر متحدہ جہاد کونسل کے موقف سے وہ بھی اتفاق رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 210475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش