0
Monday 12 Nov 2012 21:18

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے آئندہ دو سے تین روز میں حالات پر قابو پالیا جائے گا، رحمان ملک

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے آئندہ دو سے تین روز میں حالات پر قابو پالیا جائے گا، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں جان بوجھ کر حالات خراب کیے جا رہے ہیں، کوئی تیسرا گروپ ہے جو ان حالات کو خراب کرکے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ میں فرقہ ورانہ قتل و غارت کی جارہی ہے اور بےگناہ افراد کو شہید کیا جارہا ہے، رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے، کمیونٹی پولیسنگ کی جارہی ہے اور ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے آئندہ دو سے تین روز میں حالات پر قابو پالیا جائے گا، انہوں نے علماء کی مشاورت سے تیار ہونے والے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق محرم میں خطبات میں کسی دوسرے فرقے کے خلاف دل آزاری پر مبنی بیانات دینے سے مکمل اجتناب کیا جائے گا اور دہشت گردی کی مذمت کی جائے گی، وفاقی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو علماء کے ساتھ رابطے کرکے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرے گی۔ 

وزیرداخلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مدرسوں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے گا ۔ کسی قسم کی شکایت پر متعلقہ ادارے کے سربراہ سے رابطہ کیا جائے گا۔ مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ کراچی اور کوئٹہ میں جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اگر خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگی تو حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کی جائے گی۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، اگر ایسا ہوا تو دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 211309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش