0
Monday 12 Nov 2012 23:44

محرم الحرام کی سکیورٹی کے لئے فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی، سید قائم علی شاہ

محرم الحرام کی سکیورٹی کے لئے فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی، سید قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ کراچی ٹارگٹ کلنگ کو میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔ محرم الحرام کی سکیورٹی کے لئے فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے کراچی، حیدرآباد اور خیرپور حساس شہر قرار دیئے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران ان شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظام کئے جائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف تھانوں کا دورہ کرکے کچھ پولیس افسران کا تبادلہ کرکے آئی جی کو اچھے افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی میں آج ٹارگٹ کلنگ کا ایک واقع پیش آیا ہے۔ جبکہ تین افراد ذاتی دشمنی میں مارے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مرکز اور صوبے میں پہلی بار اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے۔ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ ہے مگر صورتحال کنٹرول کررہے ہیں، محرم الحرام میں پولیس اور رینجرز حالات کنٹرول کرلیں گے، سکیورٹی کیلئے فوج کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ قوتیں سندھ حکومت کو انتخابات سے قبل غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 211345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش