0
Wednesday 14 Nov 2012 23:02

حکومت کھرمنگ اسکردو کو پستی کی جانب دھکیل رہی ہے، مظفر پاروی

حکومت کھرمنگ اسکردو کو پستی کی جانب دھکیل رہی ہے، مظفر پاروی
اسلام ٹائمز۔ حکومت کھرمنگ کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے، یہ علاقہ ترقی کے بجائے پستی کی طرف جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ایگزیکٹیو ممبر مظفر پاروی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کھرمنگ دفاعی اعتبار سے ایک اہم علاقہ ہے اور یہ خطہ ترقی کے حوالے سے بہت پسماندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھرمنگ میں تمام اداروں میں کرپشن اور اقرباء پروری عروج پر ہے، مسائل حد سے زیادہ ہیں لیکن یہاں کے عوامی نمائندے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے عوامی نمائندے کو علاقے کے غریب عوام کا کوئی فکر نہیں۔ انہیں صرف اور صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھرمنگ کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اس علاقے کو اندھیرے کی طرف دھکیلنے میں لگے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 211566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش