0
Wednesday 14 Nov 2012 23:23

اسرائیلی وزیراعظم کا عزہ پر فوجی حملے کا اعلان، اسرائیل کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

اسرائیلی وزیراعظم کا عزہ پر فوجی حملے کا اعلان، اسرائیل کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ صھیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے غزہ پر باقاعدہ فوجی حملے کا اعلان کر دیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنے شہریوں کے دفاع کا حق رکھتا ہے۔
فارس مانیٹرنگ ڈیسک نے ٹی چینل رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے لکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں طرف سے بمباری کے بعد صھیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سرکاری طور پر غزہ کے خلاف فوجی حملے کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ دنیا یہ جان لے کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے دفاع اور حفاظت کا حق مسلم رکھتا ہے۔ صھیونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اسرائیل نے اپنے فوجیوں کو مکمل طور پر تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔  ادھر تھوڑی دیر پہلے اسرائیلی ٹی وی نے غزہ کنارے پر باقاعدہ فوجی حملے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ چند گھنٹے پہلے اسرائیل کے جنگ طیاروں نے غزہ کنارے کے مختلف حصوں پر شدید بمباری کی تھی۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کنارے پر ہوائی اور توپ خانے کے حملے جاری ہیں اور دھوئیں کے سیاہ بادلوں نے غزہ کو پوری طرح اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اب تک اسرائیل کے ان وحشیانہ حملوں میں 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطین کے جہادی گروہوں نے صھیونی حکومت کے ان جارحانہ اور وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں صھیونی شہروں کو جلی ہوئی سرزمین میں تبدیل کر دیں گے۔
 دوسری طرف امریکہ نے اپنی ناجائز اولاد کے ان وحشیانہ حملوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملے اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے کئے ہیں اور امریکہ اسرائیل کے ان حملوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 211855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش