0
Saturday 17 Nov 2012 00:42

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے دہشت گردوں کی مدد سے پنجاب کو فوکس کر لیا

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے دہشت گردوں کی مدد سے پنجاب کو فوکس کر لیا
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں کی اطلاعات کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھارت خفیہ ایجنسی(را) دہشت گردوں کے ساتھ مل کر پنجاب کو فوکس کر رہی ہے اور صوبائی دارالحکومت سمیت ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افسران پر دہشت گرد حملے کر سکتے ہیں جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم اور حساس مقامات کو کیمو فلیج کر کے گشت میں اضافی کر دیا ہے جبکہ اہم سرکاری تنصیبات اور اہم سرکاری افسران کی حفاظت کیلئے کمانڈوز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں اہم سیاسی، سرکاری اور مذہبی شخصیات کو اپنی سرگرمیاں انتہائی محدود کرنے کابھی مشورہ دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں تیزی آنے کے بعد پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہر نماز سے آدھ گھنٹہ قبل مساجد اور امام باگاہوں کی سیکیورٹی کلیئیر کر کے مساجد اور امام بارگاہوں کو انتظامیہ کے حوالے کریں۔

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت کو ملنے والی ایک خفیہ رپورٹ میں خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ میں چند روز قبل دہشت گرد تنظیموں کے سرگرم ارکان کا ایک خفیہ اکٹھ ہوا ہے جس میں دہشت گردوں نے اگلے 2ماہ کے دوران اسلام آباد، لا ہور، ملتان اور پشاور میں دہشت گردی کی کاروائیوں کیلئے منصوبہ بندی کی ہے اور ان کاروائیوں کیلئے شدت پسند لقمان کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایک انتہا پسند کی اقامت گاہ پر ہونے والے خفیہ اکٹھ میں دہشت گردوں نے پروگرام ترتیب دیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں دہشت گردی کی کاروائیاں کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے اس گروپ کو ایسے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کو نشانہ بنانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جو ماضی اور حال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ ہیں۔ اعلیٰ پولیس افسران نے ریٹائرڈ افسران کو بھی ان سے رابطہ میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 212481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش