0
Monday 19 Nov 2012 09:31

غزہ میں اسرائیلی جارحیت قابل مذمت، عالمی برادری آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت قابل مذمت، عالمی برادری آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے انتالیسویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف جارحیت فوری طور پر بند کی جائے۔ میڈیا کو او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ سے موصول ہونیوالے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ فوری طور پر فلسطینیوں کیخلاف جارحیت بند کی جائے، او آئی سی وزرائے خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آزاد فلسطین ریاست کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اعلامیہ میں دہشت گردی کی ہرشکل اور ہر صورت کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں زور دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اعلامیہ میں برما کے مسلمانوں کیخلاف جاری ظلم و تشدد کی سخت ترین مذمت کی گئی ہے، کشمیر اور دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ وزرائے خارجہ اجلاس میں او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل کیلئے سعودی عرب کے نامزد امیدوار ایادبن یوسف کی حمایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 213119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش