0
Tuesday 20 Nov 2012 01:43

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد جاں بحق، چار زخمی

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد جاں بحق، چار زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے، تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بس کنڈیکٹر شمس اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ چاغی کے علاقے کلی محمد عمر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 2 افراد نادر خان اور فتح محمد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد افغان مہاجرین بتائے جاتے ہیں۔ دریں اثناء نوشکی کے قریب کراچی سے کوئٹہ آنیوالے آئل ٹینکر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص حمیداللہ ہلاک جبکہ سمیع اللہ اور محمد صدیق شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ تربت سے ایک نوجوان نیاز محمد کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 213446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش