0
Tuesday 20 Nov 2012 13:25

فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، مفتی ہدایت اللہ

فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، مفتی ہدایت اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے صدر مفتی ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے دہشت گرد امریکہ کی قیادت میں اسرائیل فلسطینی نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، امریکہ، بھارت، اسرائیل مل کر مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے، فلسطین میں خوراک پر پابندی ہے بچوں کیلئے دودھ تک دستیاب نہیں، اب امریکہ سمیت دنیا کے دہشت گرد تباہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام ملتان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیلی کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور امریکہ اقوام متحدہ کی طاقت کے بل بوتے پر خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ 

اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں کمہار منڈی چوک میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت، اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اور فلسطین میں درجنوں بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں، عورتوں کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے کتبے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری رائو ظفر اقبال، ضلعی نائب امیر عارف محمود سمرا، ڈاکٹر خالد رشید، ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، چودھری ظفر اقبال، حافظ عبدالرحمان، چودھری محمد امین، حافظ فیاض نے کی۔
 
متحدہ شہری محاذ اور تانگہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف وہاڑی چوک نزد تانگہ اسٹینڈ سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت متحدہ شہری محاذکے صدر طارق نعیم اللہ خان نے کی، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور ان دونوں ملکوں کے پرچم نذر آتش کیے، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ شہری محاذ کے صدر طارق نعیم اللہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ملکر مسلمانوں کا قتل عام کروا رہے ہی، فلسطینی 50 سال سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انکو انکے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 213482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش