0
Saturday 24 Nov 2012 17:20

دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، نواز،شہباز شریف کی ڈی آئی خان دھماکے کی مذمت

دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، نواز،شہباز شریف کی ڈی آئی خان دھماکے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان بم دھماکے پر اپنے ردعمل میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ امن تباہ کرنے والے دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اور پاکستان کی ترقی کے درپے ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کو سختی سے کچلنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 214812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش