0
Thursday 29 Nov 2012 15:28

گلگت، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنادی

گلگت، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنادی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت نمبر 1 کے فاضل جج راجہ شہباز نے27 فروری 2011ء میں رونما ہونے والے قتل کے ایک واقعے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دنیور کے رہائشی اختر علی کو قتل کیا گیا جس پر پولیس نے اس واقعے میں ملزم جاوید احمد کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور گواہوں اور ثبوتوں کے مطابق ملزم جاوید احمد پر جرم ثابت ہوا ہے اس لئے عدالت ملزم جاوید احمد کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتی ہے جبکہ اسلحہ سے فائرنگ کرنے پر 7 سال قید اور اسلحہ ضبط کرنے کا بھی سزا سناتی ہے۔ عدالت نے جرمانے کی رقم متاثرہ خاندان کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔ مجرم سزا کے خلاف چیف کورٹ میں ایک ہفتے کے اندر اپیل کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 216289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش