0
Saturday 1 Dec 2012 00:31

ووٹ امانت بھی ہے اور شہادت بھی، اسکا صحیح استعمال کریں، قاضی حسین

ووٹ امانت بھی ہے اور شہادت بھی، اسکا صحیح استعمال کریں، قاضی حسین
اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ ووٹ امانت بھی ہے اور شہادت بھی ہے اس کا صحیح استعمال کریں تاکہ دیانتدار اور صالح قیادت سامنے آئے۔ منڈی بہاوٴالدین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ کراچی کے حالات کی ذمہ دار برسراقتدار جماعتیں ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادی امت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اور ہمارے حکمران امریکہ کے اتحادی بن گئے ہیں۔ ہمیں امریکہ کی جنگ سے باہر آنا چاہیے۔ اْن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ابھی کسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا ہے اگر اتحاد کیا تو اس جماعت سے الائنس بنائیں گے جو جماعت اسلامی کے منشور کی ہم خیال ہوگی۔ قاضی حسین نے مزید کہا کہ اگر 18مارچ تک انتخابات نہ ہوئے اور انتخابات کو موٴخر کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک میں افراتفری پیدا ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 216653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش