0
Sunday 2 Dec 2012 00:20

پارا چنار، شہریوں کو تنگ کرنے کی بجائے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے، عمائدین

پارا چنار، شہریوں کو تنگ کرنے کی بجائے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے، عمائدین

اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ پارا چنار میں سیکورٹی کے نام پر شریف شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، ان خیالات کا اظہار یوسف طوری، اکبر جان بنگش، سید علی حسین، غلام علی طوری اور دیگر نے پارا چنار شہر کے شہید پارک میں منعقدہ مختلف دیہات کے قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار شہر میں شہریوں کو سیکورٹی کے نام پر آئے روز تنگ کیا جاتا ہے، یہ سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، پارا چنار کے گردونواح کے قبائلی عمائدین نے کہا کہ حکومت اور پولیٹیکل انتظامیہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے شہر میں موجود ان کے دیہات کیلئے صدیوں سے قائم لوکل ٹرانسپورٹ اڈے فوری طور پر بحال کریں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کی درخواست پر ہم نے عشرہ محرم کیلئے مذکورہ اڈے شہر سے باہر منتقل کئے تھے، لیکن اب حکومت اور فورسز اپنے وعدوں سے منحرف ہو گئے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ محرم کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پارا چنار شہر میں لوکل ٹرانسپورٹ اڈے بحال نہیں ہو سکے ہیں، جس کے باعث عوام بلخصوص بچوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور انہیں کئی کلومیٹر سفر پیدل طے کرنا پڑ رہا ہے، حکومت فوری طور پر اڈوں کو بحال کرے، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈز اور ان کے نیٹ ورک کا خاتمہ کریں بصورت دیگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 216911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش