0
Sunday 2 Dec 2012 15:11

فرقہ واریت اور بیرونی فنڈنگ کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی ترجیحات ہیں، ثروت اعجاز قادری

فرقہ واریت اور بیرونی فنڈنگ کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی ترجیحات ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن ،دہشتگردی، فرقہ واریت، بیروزگاری اور بیرونی فنڈنگ کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی ترجیحات ہیں اور ہم انتخابات میں اسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونگے۔ پاکستان تیل، گیس، سونے اور دوسری معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے۔ اگر ملک میں صحیح حکومت آجائے اور ان نعمتوں کا فائدہ اُٹھائے تو پاکستان چند برسوں میں دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کو انصاف فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، حکمران دہشتگردوں کو فوری طور پر سزائیں سنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن سے مرکز اہلسنت پر مرکزی رہنما محمد شکیل قادری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شکیل قادری نے ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے کراچی میں شفاف مردم شماری کو یقینی بناکر نئی حلقہ بندیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں جمہوریت کو چلتے دیکھنا چاہتی ہے، جمہوری نظام چلتا رہا تو مستقبل میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں جمہوریت کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 217142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش