0
Monday 3 Dec 2012 02:56

پارا چنار، لوکل ٹرانسپورٹ اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کیخلاف تاجروں کی ہڑتال

پارا چنار، لوکل ٹرانسپورٹ اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کیخلاف تاجروں کی ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی خدشات کے نام پر لوکل ٹرانسپورٹ اڈوں کی پارا چنار شہر سے باہر منتقلی کیخلاف تاجروں کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی اور یوم سیاہ منایا گیا، تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے سیکورٹی کے نام پر عوام کو ہراساں کرنا اور لوکل ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے باہر منتقل کرنا تاجروں کے معاشی قتل کے متراف ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے کاروبار ختم ہو رہا ہے اور تاجر برادری فاقوں پر مجبور ہو رہی ہے، بعد ازاں پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کے بعد تاجر رہنماوں نے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے جمعرات تک کی ڈیڈلائن دے دی۔
خبر کا کوڈ : 217366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش