0
Wednesday 10 Mar 2010 14:50

وزارت داخلہ نے امریکی و برطانوی سفارتخانوں کو نادرا کا ڈیٹا فراہم کر دیا

وزارت داخلہ نے امریکی و برطانوی سفارتخانوں کو نادرا کا ڈیٹا فراہم کر دیا
اسلام ٹائمز - جنگ نیوز کے مطابق پاکستانی وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں قائم امریکی اور برطانوی سفارت خانوں کو نادرا کے کمپیوٹر سمیت تمام موبائل کمپنیوں کا ڈیٹا سسٹم فراہم کر دیا ہے جس سے امریکی اور برطانوی پاکستان میں رہنے والے ہر شخص کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نادرا اور موبائل کمپنیوں کے سسٹم کی فراہمی کے بعد ان سفارت خانوں میں تعینات غیر ملکی کسی بھی پاکستانی شخص کے قومی شناختی کارڈ نمبر سے اس کے پورے خاندان اور اس کے نام اور موبائل سے استعمال ہونے والی تمام سموں کی معلومات سمیت ان کی لوکیشن کا بھی پتہ لگا سکیں گے جس سے ا ن غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریوں کے بارے میں ہر طرح کی معلومات آسانی سے مل سکیں گی۔ یہ سسٹم گزشتہ روز ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کی قیادت میں امریکی اور برطانوی سفارت خانوں کو دیا گیا۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اس سسٹم کے ملنے کے بعد ملک میں کام کرنے والے بیشتر غیر ملکی سفارت خانوں نے بھی حکومت پاکستان سے اس کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے جن میں فرانس، ڈنمارک، آسٹریلیا اور کنیڈا وغیرہ شامل ہیں جبکہ اس سسٹم سے کوئی غیر ملکی ناجائز فائدہ بھی حاصل کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 21741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش