0
Saturday 8 Dec 2012 11:25

عوام کی فلاح و بہبود کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، ثروت اعجاز قادری

عوام کی فلاح و بہبود کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوری حکمرانوں نے معیشت کو مضبوط بنانے اور کرپشن پر قابو پانے کے لیے کوئی ایجنڈہ عوام کے سامنے پیش نہیں کیا، پاکستان سنی تحریک ملک کو کرپشن سے پاک ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتی ہے، میرٹ کا قتل کرکے نیو جنریشن کو سرکاری ملازمتوں سے محروم اور سفارشیوں کو رکھا جارہا ہے، ملک میں بدامنی، دہشت گردی کے بڑے اسباب بے روزگاری، کرپشن، اقربا پروری ہیں، آئندہ انتخابات میں عوامی مسائل کو حل نہ کرنے والوں کو عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر سکھر، حیدرآباد سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دنیا کے نقشے میں جتنے بھی کرپشن زدہ ملک ہیں وہ ترقی و تعلیم سے دور اور بدامنی کا شکار ہیں جس ملک میں کرپشن کا راج ہو وہاں صنعتی کاروباری اداروں کے لیے کام کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ جس سے بدامنی، بے روزگاری، دہشت گردی میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کرپشن، بے روزگاری، انتہاء پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے ایجنڈہ لے کر انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اسلامی فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا تھا۔ پی ایس ٹی قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ٹی نے پارلیمنٹ میں نہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر لانگ مارچ کرکے عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا ہے اور آئندہ بھی عوام کی فلاح و بہبود کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 219080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش