0
Sunday 9 Dec 2012 01:36

آئی ایس او پشاور ڈویژن کی مجلس عمومی کے اجلاس کا پہلا روز

آئی ایس او پشاور ڈویژن کی مجلس عمومی کے اجلاس کا پہلا روز
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں شروع ہو گیا ہے، جس میں ڈویژنل کابینہ اور تمام یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس کے پہلے روز ڈویژنل صدر اقتدار علی شایان نے اراکین مجلس عمومی سے حلف لیا، اور علامہ عابد حسین شاکری نے درس اخلاق دیا۔ اجلاس میں سال احیائے ثقافت اسلامی 2013 کے لئے ڈویژنل کابینہ اور تمام شعبوں کے سالانہ پروگرام کی منظوری بھی لی جائے گی، ابتدائی کلمات میں ڈویژنل صدر اقتدار علی شایان نے تمام مسئولین کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے اور حالاتِ حاضرہ سے آگاہ رہنے کی تاکید کی، اجلاس میں مرکز کی طرف سے ابوذر اور ذکی الحسن شرکت کی، آئی ایس او پشاور ڈویژن کی مجلس عمومی کا اجلاس اتوار کو بھی جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 219357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش