0
Sunday 9 Dec 2012 13:30

علامہ علی رضوی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر انتخاب سے دشمن مایوس ہوگا، آئی ایس او بلتستان

علامہ علی رضوی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر انتخاب سے دشمن مایوس ہوگا، آئی ایس او بلتستان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے معروف عالم دین علامہ آغا علی رضوی کے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے طور پر انتخاب کو نہایت حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ آغا علی رضوی جسے نڈر، بے باک اور عالم مبارز کے انتخاب سے دشمن مایوں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ آغا علی رضوی میں قیادت کی صلاحیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے آپ سخت ترین حالات میں بھی مصلحت کا شکار ہونے والا نہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن اس الٰہی تنظیم اور اس کے عظیم رہنماء سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرتی ہے اور دونوں تنظیمیں مل کر اسلام دشمن، پاکستان دشمن اور انسانیت دشمن طاقتوں کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ آغا علی رضوی کو سانحہ کوہستان، چلاس اور لولوسر کے بعد صدائے احتجاج بلند کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف بولنے پر مختلف ذہنی اذیتوں میں مبتلا کرنے کی بھرپور کوششیں ہوئی ہیں تاہم آپ کے پائے استقامت میں کبھی لغزش نہیں آئی ہے، آپ کو گرفتار کروانے میں ان عناصر کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے جو پس پردہ دہشت گردوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جو کبھی یہ نہیں چاہتے کہ سانحہ چلاس، کوہستان اور بابوسر کے قاتل پکڑے جائیں۔ جیل، گرفتاریاں اور شہادتیں کربلا والوں کا خاصہ ہے اور یہ ہمیں ان سے وراثت میں ملی ہے۔ کربلا والے بھی یزیدی طاقتوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 219401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش