0
Monday 30 Mar 2009 13:43

مناواں میں کرفیو نافذ، 25افراد جاں بحق، 90زخمی

مناواں میں کرفیو نافذ، 25افراد جاں بحق، 90زخمی
 لاہور . . . پولیس ٹریننگ مناواں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔اب تک 25افراد جاں بحق اور 90سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب مناواں کے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کئے جارہے ہیں لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق پاک فوج ، رینجرز اور پولیس کے کمانڈوز نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک پولیس پارٹی ٹریننگ سینٹر کی عمارت کے اندر داخل ہوچکی ہے اور باہر موجود اہلکاروں نے فائرنگ روک دی ہے تاہم دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں جدید بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ٹریننگ سینٹر کے اندر سے زخمی اہلکاروں کو باہر لایا جارہاہے۔ انہی گاڑیوں کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کو اندر پہنچایا جارہا ہے۔ ادھر سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر مناواں سے نکلنے والے پولیس کی وردی میں ملبوس ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 2203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش