0
Thursday 13 Dec 2012 14:54

ملک کی تقدیر صرف امین اور دیندار قیادت ہی بدل سکتی ہے، زبیر فاروق خان

ملک کی تقدیر صرف امین اور دیندار قیادت ہی بدل سکتی ہے، زبیر فاروق خان
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد و اُمیدوار برائے قومی اسمبلی زبیر فاروق خان نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر کرپٹ حکمرانوں نے اسے معاشی بدحالی کا شکار کر دیا ہے، ملک کی تقدیر صرف امین اور دیندار قیادت ہی بدل سکتی ہے۔ تمام خرابیاں اور برائی کی جڑ موجودہ حکومتی اتحاد ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرے، مگر موجودہ حکومت عوام کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنڈ بیگوال میں دھنیال برادری کے معززین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا امیر عثمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

زبیر فاروق خان نے کہا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے مگر ہمارے ہاں کرپٹ حکمران مسلط ہیں، قیادت کی تبدیلی کے بغیر خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن عروج پر ہے، حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہیں۔ خدانخواستہ یہ دوبارہ اقتدار میں آگئے تو ملک انارکی اور بےیقینی کی صورتحال سے دوچار ہوجائے گا۔ ملک اس وقت تبدیلی کی دہلیز پر کھڑا ہے، اب عوام کا فرض ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں، تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ زبیر فاروق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 220842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش