0
Saturday 15 Dec 2012 18:41

بھتہ خوروں نے شہر قائد کے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، مفتی لیاقت علی رضوی

بھتہ خوروں نے شہر قائد کے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، مفتی لیاقت علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو موصول ہونے والی بھتے کی پرچی کا فوری نوٹس لے۔ بھتہ خوروں نے شہرقائد کے عوام اور تاجروں کا جینا دو بھر کردیا ہے، بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی اور ان کے بچوں کا اغواء معمول کی بات بن گئی ہے۔ اگر حکومت اول روز سے بھتہ خوروں کے خلاف موثر کارروائی کرتی تو آج یہ صورتحال پیدانہ ہوتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو بھتہ خوروں کی جانب سے 10 لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھیجنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھتہ خوروں اور دہشتگردوں سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت خود دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کی سرپرست بن گئی ہے۔ شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں ایک جانب دہشتگردی سے ان کی جانوں کو خطرہ ہے تو دوسری جانب بھتہ خوروں سے ان کا مال بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو موصول ہونے والی بھتے کی پرچی کا فوری نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 221556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش