0
Saturday 15 Dec 2012 23:59

جنوبی پنجاب اور ریاست بہاولپور کی بحالی عوامی آواز ہے جس کو پورا کرنا موجودہ حکومت کا فرض ہے، لیاقت بلوچ

جنوبی پنجاب اور ریاست بہاولپور کی بحالی عوامی آواز ہے جس کو پورا کرنا موجودہ حکومت کا فرض ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھ گروی رکھ کر عوام کو اغیار کا غلام بنا دیا گیا ہے۔ زرداری، گیلانی اور موجودہ کیبنیٹ نام کی ہے۔ عالمی اداروں سے لئے گئے قرضوں کا مقصد تعلیمی نظام کی بہتری، ہسپتالوں کی تعمیر، سڑکوں، کسانوں کے کھیتوں کو سیراب کرنے والے کھالوں کو پختہ کرنے کے علاوہ عوامی خدمت کے منصوبے اور ملک میں خوشحالی لانا تھا۔ لیکن غلط حکمت عملی کی وجہ سے ملک غلام اور عوام بدحال ہو چکے ہیں۔ اللہ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ محنت مزدوری کرنے والا کسان جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فصل کو سیراب کرتا ہے اس کیلئے تیل، ڈیزل، بجلی، کھادیں، بیج اور زرعی ادویات کو مہنگا کرکے حکمرانوں نے کسان کو بدحال کرنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم قومی منصوبہ ہے۔ بھاشا ڈیم اور اکھوڑی ڈیم تعمیر کرکے کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ پانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام منصوبے تیار ہیں مگر حکمرانوں کی بدنیتی کی وجہ سے تمام منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب، ریاست بہاولپور کی بحالی عوامی آواز ہے جس کو پورا کرنا موجودہ حکومت کا فرض بنتاہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کے ہوتے ہوئے سندھ اسمبلی میں کالا باغ ڈیم اور جنوبی پنجاب کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔ فرحت اللہ بابر صوبائی کمیشن کے ممبر اور زرداری کے پرنسپل سیکرٹری ہیں اس کے باوجود وہ صوبوں پر سیاست چمکا کر عوام کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 221647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش