0
Wednesday 19 Dec 2012 00:29

پارا چنار میں بجلی کی 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف طلباء کا احتجاج

پارا چنار میں بجلی کی 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف طلباء کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پارا چنار میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ جس کے خلاف پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج پارا چنار کے طلبہ نے کلاسسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سڑک پر ٹائر جلائے جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی۔ طلباء طوری اتحاد کے تحت احتجاج کر رہے تھے، انہوں نے انتظامیہ کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ٹیسکو اور پی اے آفس کی طرف احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔ طلبہ کا موقف تھا کہ شدید ترین سردی میں 22 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کے ساتھ ساتھ طلبہ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 222601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے