0
Thursday 20 Dec 2012 22:04

پاکستان عوامی تحریک کے نمائندہ وفد کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

پاکستان عوامی تحریک کے نمائندہ وفد کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک سندھ کے نمائندہ وفد نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب اور افتخار اکبر رندھاوا سے ملاقات کی۔ وفد نے الطاف حسین کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر منعقد ہونیوالے جلسہ عام کی مکمل حمایت پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کیلئے ایم کیو ایم اور پاکستان عوامی تحریک دونوں کے پروگراموں میں کوئی فرق نہیں اور دونوں جماعتیں ملک سے استحصالی نظام کو ختم کرنے کی انقلابی جدوجہد میں مصروف ہیں جہاں کرپشن، موروثی سیاست اور لاقانونیت کے لئے کوئی جگہ نہ ہو۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ انسانی خدمت کا مقدس درس دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کے قافلہ حق پرستی میں تمام قومیتوں کے افراد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک میں عدل و انصاف پر مبنی ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل کی جائے اور بلاتفریق رنگ و نسل زبان اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو تعلیم، صحت اور روزگار کے یکساں مواقع حاصل ہوں اور انصاف کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مقاصد کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ک ترقی و خوشحالی کے لئے ایم کیو ایم اپنے قائد کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2012ء کو منعقد ہونیوالے جلسہ عام میں اپنے بھرپور تعاون اور شرکت کا یقین دلاتی ہے۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، نائب صدر سید اوسط علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل قیصر اقبال قادری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عصمت اللہ نیازی، میڈیا کوآرڈینیٹرز محمد الیاس مغل اور سید اسد جعفری شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 223249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب