0
Friday 21 Dec 2012 21:53

پنجاب حکومت پرُامن شہریوں کو گرفتار کرنیکی بجائے ملک اسحاق کو لگام دے، علامہ اظہر کاظمی

پنجاب حکومت پرُامن شہریوں کو گرفتار کرنیکی بجائے ملک اسحاق کو لگام دے، علامہ اظہر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ اظہر حسین کاظمی نے کہا ہے کہ میری گرفتاری رنگ لائی ہے اور شیعہ قوم کا بکھرا ہوا ووٹ بنک یکجا ہوا۔ جس سے جھنگ کی سیاسی فضاء میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری گرفتاری کے بعد سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، احمد پور سیال کے ایم پی اے اور این اے 91 کے امیدوار برائے قومی اسمبلی نجف خان، معروف سیاسی رہنماء غضنفر جبوانہ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید رفحی شاہ، امیدوار برائے قومی اسمبلی ندیم ممتاز قریشی اور مستقبل پاکستان کے مرکزی رہنماوں سمیت دیگر سیاسی افراد نے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا اور سیاسی حمایت کے لئے درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ جھنگ میں تنظیمی ذمہ داران کی روحانی، اخلاقی، نظریاتی اور سیاسی تربیت کے لئے پندرہ روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی، جس میں علامہ مظہر حسین کاظمی اور دیگر علمائے کرام دوس دیا کریں گے۔
 
علامہ اظہر حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت کی وجہ سے تکفیریوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور ان کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم جماعت کے مرکزی رہنماء ملک اسحاق کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے اور اس کو نظر بند کیا جائے۔ حالیہ دنوں میں ملک اسحاق صادق گنج منڈی، صادق گنج، بہاور نگر، سمندری گیا، اس کی وجہ سے وہاں پر مذہبی فسادات ہوئے ہیں اور اس نے مذہب حقہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو جھنگ سمیت دیگر علاقوں کے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پُرامن لوگوں کو فور شیڈول کا بہانہ بنا کر گرفتار کرتی ہے لیکن بدنام زمانہ دہشت گرد ملک اسحاق کھلے عام دندناتا پھرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں تکفیری کمزور ہوئے ہیں، لیکن صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سمیت دیگر پنجاب حکومت کے افراد ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور ان کو تقویت دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 223469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش