0
Friday 21 Dec 2012 21:50

دنیا میں واحد مذہب اسلام ہے جو غوروفکر کی دعوت دیتا ہے،علامہ راغب نعیمی

دنیا میں واحد مذہب اسلام ہے جو غوروفکر کی دعوت دیتا ہے،علامہ راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں سٹوڈنٹس ریسرچ ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو ایجادات کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں ریسرچ نہیں کرتی وہ پیچھے رہ جاتی ہیں۔ اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری پروفیسر عقیل احمد نے کہا کہ امن عالم کے لیے ضروری ہے کہ اپنے اختلافات کو کم کرنے کے لیے تحقیق کی طرف توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کا کام ہے کہ وہ نوجوانوں میں ریسرچ کا شوق پیدا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔ اس موقع پر مفتی محمد کریم خان نے کہا کہ اغیار نے ریسرچ کے ذریعے مسلم ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کسی سانحہ سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم امہ تحقیق کے میدان میں آئے تاکہ آنے والے دنوں میں نوجوان نسل کو تبدیلی کی طرف لایا جائے۔ ڈی جی محکمہ اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی آر سی وقت کی ضرورت ہے اس لیے مدارس کے طلباء کو تحقیق کی میدان میں مصروف کر کے دہشت گردی سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ بچوں میں اسلامی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی طرف بھی راغب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے تحقیق کے میدان میں ممکن حد تک تعاون کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور محکمہ اوقاف علماء کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ پروگرام سے ڈاکٹر راؤ ارتضیٰ اشرفی اور پروفیسر وارث علی شاہین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 223506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش