0
Saturday 22 Dec 2012 00:35

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان نے بےشمار قربانیاں دیں، نواز شریف

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان نے بےشمار قربانیاں دیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے، دوریوں کو ختم کرکے پاک بھارت تجارت آگے بڑھائی جائے۔ جاتی امرہ رائیونڈ میں کشمیری حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں وفد نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلٰی محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر رہنماء بھی شریک تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔ یہ معاملہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بھارت کیساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہیئیں۔ دوریوں کو ختم کرکے پاک بھارت تجارت کو آگے بڑھنا چاہیئے۔ اس موقع پر میر واعظ عمر فاروق نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نئی آنیوالی حکومت مسئلہ کشمیر کو نئے ولولے سے آگے بڑھائے گی۔ حریت کانفرنس کا وفد لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں اور کشمیری رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ 

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کا دیرپا حل تب تک ممکن نہیں ،جب تک مسئلہ کشمیر وہاں کی عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے تین فریق ہیں، جس میں پاکستان، بھارت اور وہاں کے کشمیری عوام شامل ہیں۔ تینوں مل بیٹھ کر بات چیت کریں، تو بہتر حل نکل سکتا ہے۔ حریت کانفرنس کے رہنما میر وعظ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنیوالی نئی حکومت قوت اور نئے جذبے کیساتھ مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھائے گی، کشمیری عوام پاکستان اور بھارت کے تعلقات کیخلاف نہیں، لیکن مار دھاڑ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر کے حوالے سے انصاف نہیں ہوگا۔ تب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ایسی پالیسی مرتب کی جائے،جس میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 223583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش