0
Sunday 23 Dec 2012 14:01

انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کی خدمات قابل فخر ہیں، عوامی مؤقف

انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کی خدمات قابل فخر ہیں، عوامی مؤقف
اسلام ٹائمز۔ انجمن ہلال احمر نے گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے دوران جس انداز سے خدمات انجام دیں وہ قابل فخر اور تعریف ہے، اس ادارے نے مختلف حادثات کے دوران عوام کو ریلیف دیا ہے اور اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی حلقوں کے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ جب قدرتی آفات آئیں تو اس ادارے نے فوراً ان علاقوں میں جاکر علاقے کے لوگوں کو بچایا اور متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا۔ انہوں نے اشیائے خورد و نوش اور ملبوسات کی تمام ضروریات بھی فراہم کیں اور عوام کے دل جیت لئے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن ہلال احمر واحد فلاحی ادارہ ہے جو ہر وقت عوام اور متاثرین کو بحال کرنے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 223940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش