0
Tuesday 23 Mar 2010 11:37
شام کے نائب صدر فاروق الشرع:

مشرقی بیت المقدس کے بارے میں عرب ممالک کا موقف انتہائی کمزور ہے

مشرقی بیت المقدس کے بارے میں عرب ممالک کا موقف انتہائی کمزور ہے
اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب صدر فاروق الشرع نے مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی سازشوں پر عرب ممالک کے کمزور ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا: "اگر عرب ممالک کمزور نہ ہوتے اور انکے درمیان سیاسی تناو نہ ہوتا تو اسرائیل کبھی بھی مقبوضہ سرزمینوں مخصوصا مشرقی بیت المقدس کو یہودی بنانے کی جرات نہ کرتا"۔ وہ قومی دفاع کالج کے طلبا سے خطاب کر رہے تھے۔ فاروق الشرع نے مزید کہا: "مستقل اصولوں اور اسٹریٹجک سوچ کی بنیاد پر عرب ممالک کا اتحاد ایسا مضبوط قلعہ ہے جو عرب قوم کو اہم مسائل اور جائز مطالبات کے حصول میں درپیش خطرات سے محفوظ رکھے گا"۔
شام کے نائب صدر نے مقبوضہ فلسطین میں مقیم مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور مقدس مقامات کو یہودیوں کے ساتھ مخصوص کرنے کو خطے میں امن کی اسرائیلی کوششوں کی ناکامی قرار دیا۔ اسی طرح انہوں نے گذشتہ صدی میں انجام پانے والی اسرائیلی جارحیت، محاصرہ اور یہودی سازی کی کوششوں کے بارے میں مزید مطالعات کرنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 22416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش