0
Sunday 23 Dec 2012 21:10

کشمیری صنف نازک کی آبروریزی پر بھارت کی سیول سوسائٹی خاموشی کیوں ہے، سید علی گیلانی

کشمیری صنف نازک کی آبروریزی پر بھارت کی سیول سوسائٹی خاموشی کیوں ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے دہلی میں پیش آئے اجتماعی عصمت دری کے واقعے کو شرمناک اور انسانیت سوز جُرم قرار دیتے ہوئے مجرموں کو اسلامی قانون کے مطابق سنگسار کرانے پر زور دیا ہے، انہوں نے البتہ اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی عوام اس سلسلے میں دوہرا معیار اپنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج جب دہلی میں یہ واقعہ پیش آیا تو سارے لوگ سڑکوں پر مظاہرے کرنے لگے ہیں، لیکن مقبوضہ کشمیر میں جہاں پچھلے 22 سال کے دوران اجتماعی عصمت دری کے سینکڑوں واقعات پیش آتے رہے ہیں، بھارت میں اس کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھی ہے اور نہ ہی مجرموں کو ابھی تک کوئی سزا دی گئی ہے۔
 
سید علی شاہ گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے کُنن پوش پورہ، جگر پورہ، چھانہ پورہ اور شوپیاں کی آسیہ اور نیلوفر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی ان بیٹیوں کے ساتھ اس سے بڑھ کر ظلم ہوا تھا جو دہلی میں مذکورہ لڑکی کے ساتھ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ آسیہ اور نیلوفر کی نہ صرف عصمت دری کی گئی بلکہ انہیں بعد میں قتل بھی کردیا گیا، البتہ بھارت کے کسی کونے سے کوئی آواز بلند نہیں ہوئی بلکہ بھارت کے ایک وقت کے وزیر داخلہ مسٹر ایل کے ایڈوانی نے کہا کہ اگر ہم عصمت دری جیسے واقعات میں ملوث فوجی اہلکاروں کو سزا دیں گے تو ان کا مورال ختم ہوجائے گا اور وہ بھارت کی اس طرح سے خدمت نہیں کرسکیں گے جس طرح سے کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 224179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش